شام میں متعدد جرائم میں ملوث فرانسیسی جہادی کو تیس برس قید کی سزا

ہفتہ 4 جولائی 2020 16:28

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام میں متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک فرانسیسی جہادی ٹیلر ویلس کو تیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا کہ وہ کم از کم بائیس سال قید کے بعد رہائی کی اپیل کر سکتا ہے۔ ویلس پر عسکریت پسند تنظیم کے جنگجوئوں کی قیادت میں شمولیت کے الزام کے ساتھ ساتھ دو قیدیوں کو قتل کرنے کا جرم بھی ثابت ہوا ہے۔ عدالت نے تیس سالہ ویلس کو فرانسیسی بولنے والے جہادی گروہ کی اہم شخصیت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :