Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں، بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا ، فہمیدہ کوثر جمالی

ہفتہ 4 جولائی 2020 17:49

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی نائب صدر فہمیدہ کوثر جمالی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم نواسے کے سامنے نانا کو گولی مارنے کے واقعہ کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے، ایسی درندگی اور بربریت کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دلخراش واقعہ عالمی برادری کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے اور اقوام عالم کو اس بربریت کا نوٹس لینا چاہیے۔ فہمیدہ کوثر جمالی نے مزید کہا کہ انتہائی سفاکانہ اقدامات سے مودی سرکار کی درندگی آشکار ہو گئی ہے، بھارت ایک عرصے سے ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، بھارت کے کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات