نوجوانوں کی ترقی، خوشحالی اور خود مختاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ‘ عثمان ڈار
وزیراعظم کی لیڈرشپ میں حکومت نوجوان افرادی قوت کو اکنامک فورس بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے
ہفتہ 4 جولائی 2020 18:41
(جاری ہے)
عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان آبادی کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ، 64 فیصد آبادی کی عمر 30سال سے کم ، 29فیصد آبادی کی عمر 15سے 29سال کے درمیان ہے، 15سے 29سال کے درمیان عمر والے لوگ پاکستان کی افرادی قوت کا 41.6فیصد حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی لیڈرشپ میں حکومت نوجوان افرادی قوت کو اکنامک فورس بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک وضع کیا گیا ہے تاکہ نوجرانوں کے لیے معیاری تعلیم ، روزگار اور معاش سرگرمیوں میں شراکت داری کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صالاحیتوں اور ہنرکو اجاگر کرکے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیںجنہیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد روز گار کی تلاش یا بہتر روزگا ر کے مواقعوں کے حصول میں بیرون ملک چلی جاتی ہے ،جو ملکی معیشت کیلئے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک اتنی بڑی تعداد میں افرادی قوت کی کمی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے حکومت پر ذور دیا کہ ایسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جو انسانی وسائل کو بیرون ملک جانے پر مجبور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کامیاب نوجوان پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے تعلیمی اداروںاور صنعتوں کے آپس میں روابط کے استحکام کی اہمیت پر زور یتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعتوں کے لئے موزوں افرادی قوت کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پاور، کان کنی ، مینوفیکچرنگ اور سروس انڈسٹری میں روز گار کے نئے مواقع پیدا کرے۔ زراعت میں ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے جبکہ پروسیسڈ اور سیمی پروسیسڈ زرعی انڈسٹری میں نئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ۔ قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر، لاہور چیمبر کے عہدیداروں و دیگر نے نمائش کا دورہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.