حالات بہتر ہونے پر 15 اگست تک تمام سکول کھول دئیے جائینگے‘ وزیر تعلیم

پہلے مرحلے میں صرف ضروری کلاسز ، ایک کمرہ جماعت میں صرف 20 طلبہ کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی‘ مراد راس

ہفتہ 4 جولائی 2020 18:41

حالات بہتر ہونے پر 15 اگست تک تمام سکول کھول دئیے جائینگے‘ وزیر تعلیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر 15 اگست تک تمام سکول کھول دئیے جائیں گے، سکولوں میں بیک وقت تمام طلبہ کو پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی، پہلے مرحلے میں صرف ضروری کلاسز شروع کی جائیں گی، ایک کمرہ جماعت میں صرف 20 طلبہ کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ایل جی ایس معاملے پر متاثرہ طالبات اور ان کے والدین سے پیر کو ملاقات کروں گا۔

متعلقہ عنوان :