اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں، عمران خان
عیدالضحیٰ پر ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، این سی اوسی نے مشکل حالات میں کام کیا، قوم کو این سی اوسی پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 جولائی 2020 18:31
(جاری ہے)
البتہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ عیدالضحیٰ پر ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ وزیراعظم نے این سی اوسی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔ این سی اوسی نے جن مشکل حالات میں کام کیا قوم کو اس پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمرا ن خان نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک جا پہنچی۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 95 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11469 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68 اموات ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 050 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4619 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 90721 ہو گئی۔ پنجاب دوسرے نمبر پر آگیا جہاں مریضوں کی تعداد 80297 رپورٹ ہوئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27506 ، بلوچستان میں 10717 ہو گئی۔ اسلام آباد میں 13292، آزاد جموں و کشمیر 1214 گلگت میں 1536 ہوگئی ہے۔ اگرعالمی صورتحال کو دیکھا جائے تو دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ہزار 335 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.