سرگودھا، طالبہ سے زیادتی پر ٹیچر ریمانڈ پر جیل منتقل

ہفتہ 4 جولائی 2020 19:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) پنجاب کے شہر سرگودھا میں پری میڈیکل کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں نامزد ملزم، کالج ٹیچر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس کے مطابق میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کالج ٹیچر کا ڈی این ایحاصل کر لیا گیا ہے جس میں طالبہ سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم ٹیچر حیات نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ ملزم کی معاون خاتون کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔سرگودھاپولیس کے مطابق ملزم نی4 روزقبل پری میڈیکل سیکنڈ ایئرکی طالبہ سے زیادتی کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف ا?ئی ا?ر کے متن کے مطابق نجی کالج کے استاد نے طالبہ کو کالج میں کلاسزکے اجرائ کا کہہ کر بلایا، دیگر طالبات نہ ہونے پر طالبہ واپس جانے لگی تو ٹیچر عادل حیات نے روک لیا تھا۔ایف ا?ئی ا?ر کے متن کے مطابق بائیو کا ٹیچر عادل طالبہ کو گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے فلیٹ پر لے گیا تھا ، طالبہ کو 4 گھنٹے تک فلیٹ پر رکھا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :