امریکی اداکار کلارک گریگ اور اداکارہ جینیفر گرے شادی کے 19سال بعد الگ ہوگئے

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:16

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) معروف امریکی اداکار ر کلارک گریگ اور اداکارہ جینیفر گرے میں شادی کے 19سال بعد طلاق ہوگئی۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ستاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک مختصر اور جذباتی پیغام میںانکشاف کیا کہ وہ جنوری سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اور اس کے بعد باضابطہ طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ انہوں نیمزید بتایا کہ یہ جانتے ہوئے کہ ہم ہمیشہ ایک ایسا خاندان بنیں گے جو ایک دوسرے سے پیار کرے ، قدر کرے اور ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرے ہم نے حال ہی میں طلاق دینے کا مشکل فیصلہ کیا ہے ۔واضع رہے کہ اس جوڑے نے رواں ماہ اپنی 18سالہ بیٹی سٹیلا کے ساتھ شادی کی 19 ویں سالگرہ منائی تھی۔

متعلقہ عنوان :