ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنا چاہیے : نیلم منیر

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے اسے لڑائی جھگڑوں اورالجھنوں میں نہیں گزارنا چاہیے ، اگر کوئی مجھ سے حسد کرتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں لیکن میں کسی سے حسد نہیں کرتی بلکہ دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہوتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جاتے ہیں اور پھر اس تعلق کو ہی ختم کر لیتے ہیں جسے میں اچھا نہیں سمجھتی ۔

ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنا چاہیے کیونکہ خدا کی ذات کو یہ بہت پسند ہے ۔ نیلم منیر نے کہا کہ اپنے مستقبل کیلئے ہمیشہ مثبت سوچ رکھتی ہوں اور خدا کی ذات کی طرف سے بھی اچھا ہی ہوتا ہے ، میں تمام دوستوں اور پرستاروں سے کہوں گی کہ ہمیشہ مثبت اور اچھا سوچا کریں ۔ مایوسی اور نا امیدی کو اپنے دماغ اور دل میں جگہ نہ بنانے دیں کیونکہ اس سے انسان کے حوصلے ٹوٹتے ہیں۔