پیمرا نے 24 نیوز کی نشریات بند کردی،لائسنس بھی معطل کردیا

ہفتہ 4 جولائی 2020 20:11

پیمرا نے 24 نیوز  کی نشریات بند کردی،لائسنس بھی معطل کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) پیمرا نے لاہور کے مقامی چینل 24 نیوز کے لائسنس پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے چینل کی نشریات بند کردی ہیں اور چینل کا لائسنس معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے اطلاعات فہد ہارون پر اسرا ر طور پر پیمرا کے دفتر گئے جن کی آمد کے فوری بعد پیمرا نے 24 نیوز چینل کا لائسنس معطل کر دیا۔

پیمرا کے اس اقدام پر شہر کی سیاسی و سماجی اور مزدور تنظیموں سمیت سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو آزادی صحافت پر قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے لائسنس کی معطلی کے خلاف ایک مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔