مون سون سیزن ، شہری نالیوں میں تعمیراتی ملبہ اور کوڑا کر کٹ نہ پھینکیں،اویس تارڑ

ہفتہ 4 جولائی 2020 20:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے آغاز سے قبل شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ نالیوں میں تعمیراتی ملبہ اور کوڑا کر کٹ نہ پھینکیں ، کوڑا کرکٹ کوڑا دان تک پہنچائیں یا پھر ویسٹ بیگز میں ڈال کر گھروں کے باہر رکھ دیں ہمارے ورکرز اسے اٹھا لے جائیں گے،بارشوں میں نالیوں میں پڑا کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے،ہماری پوری کوشش ہے کہ مون سون سیزن سے قبل شہر بھر کی نالیوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کا کام مکمل کر لیا جائے،تاکہ بارشوں میں شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ،شہریوں کا بھرپور تعاون ہمیں اس مقصد میں سرخرو کریگا،انشا ء اللہ بارشوں میں شہریوں کو نکاسی آب سے متعلق کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہوگا،گزشتہ روز ایک بیان میں اویس منظور تارڑ نے کہا کہ جیسے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور اسکے ورکرز کورونا اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے پر عزم و مصروف عمل ہیں،اسی طرح مون سون سیزن میں بھی بارشوں کے موقع پر بھی ورکرز شہر کو صاف کرنے میں مصروف نظر آئینگے،اور شہری بھی اس سلسلے میں ان سے بھرپور تعاون کریں ،گھر کا کوڑا کرکٹ کھلے عام یہ نالیوں میں نہ پھینکیں اسے ڈسٹ بن میں ڈالیں یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر رکھ دیں ہمارے ورکرز اسے اٹھا کر ٹھکانے لگا دینگے،انہوں نے کہا کہ ہم تمام اداروں اورشہریوں کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے کرونا اور ڈینگی کے خلاف جنگ میں سر خرو ہونگے،انہوں نے کہا کہ صفائی کا عمل بھر پورتعاون کا تقاضا کرتا ہے اور شہریوں کے تعاون ہی سے ہم اپنے شہر کو بیماریوں سے پاک، صاف ستھرا شہر بنانے میں کامیاب ہونگے ، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی و کرونا وائرس صفائی مہم کے تحت کئی خالی پلاٹوں کو کوڑا کرکٹ اور جڑی بوٹیوںسے صاف کر دیا گیا ہے ، ساتھ ساتھ کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے شہر اور اس کی تحصیلوں میں بھر پور ڈس انفیکشن کاروائیاں بھی کی جا رہی ہیں ، نالیوں کہ ڈی سلٹنگ کا کام بھی زوروشور سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز مختلف شفٹوں میں دن رات صفائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،،کنٹینرز کو روزانہ کی بنیاد پر خالی کیا جاتا ہے،، ورکرز کورونا آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکزمیں صفائی یقینی بنا رہے ہیں ،ڈینگی اورکورونا کو پھیلنے سے روکنے اور شہریوں کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے کمپنی کے سینیٹری ورکرز اور آپریشنل سٹاف بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں،مختلف مقامات کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے دیگر اداروں کیساتھ ملکر شہر کو صاف ستھرا بنانے میں دن رات مصروف عمل ہیں،ڈس انفیکشن سرگرمیوں کاسلسلہ جاری ہے،شہریوں کو وائرس سے بچانے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر ادارے بھرپور لگن اور محنت سے کام کر رہے ہیں، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا کہ صفائی کا عمل بھر پور تعاون کا تقاضا کرتا ہے میری شہریوں سے اپیل ہے کہ کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں کہیںپانی کھڑا نہ ہونے دیں میرا کوڑا میری ذمہ داری کا سلوگن اپناتے ہوئے صفائی کا خا ص خیال رکھیں اور دوسروں تک بھی یہ پیغام ضرور پہنچائیں۔