ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت خیرپور کے اشتراک سے کورونا کیخلاف 100 دن کے عزم کے سلسلہ میں سیمینار

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:33

سکھر۔ 4جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت خیرپور کے اشتراک سے ڈی سی آفس خیرپور میں ایس او پیز کو مکمل طور پر لاگو کرکے کورونا کے خلاف 100 دن کے عزم کے سلسلہ میں نیشنل کمانڈ اور آپریشن سنٹر کی ہدایت پر ایک سیمینار منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی مہمان خصوصی تھے اور ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے خصوصی شرکت کی۔

سیمینارمیںکورونا سے جنگ میں جانبحق ہونیوالے ڈاکٹر شفقت اللہ شیخ اور ڈاکٹر ولایت گوپانگ سمیت دیگر تمام شہداء کیلئے مغفرت کی دعا کی اور اس مہلک وبا کو شکست دینے کے لئے متحد ہونے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر خیرپور ڈاکٹر محمد حسین ابڑونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد اگلی صفوں فرنٹ لائن میں فرض ادا کرنے والے صحت کے عملے کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس وبا کو قابو پانے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے ، ضلع کے دو بڑے اسپتالوں کے اندر 5 سے زیادہ مختلف اضلاع کے مریضوں کو صحت کی سہولت دی جا رہی ہے ، طبی شعبہ کی پوری ٹیم متحد اور 24 گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے ،اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہنگامی صورتحال میں ڈاکٹروں ، پولیس ، رینجرز اور دیگر محکموں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

"ہمارے ڈاکٹرز فرنٹ لائن سولجر ہیں وہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کر کے کورونا سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خیرپور نے اپنے خطاب میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے موت کی پرواہ کیے بغیر کورونا کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز ایس او پیز کو نافذ کرنے میں معاون رہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے ہدایت ہے کہ وہ کرونا کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والوں کوسرٹیفکیٹس نامہ تقسیم کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے خیرپور اسپتال کا دورہ کیا اور شہدا کے ورثاء اور داخل مریضوں کو گلدستے پیش کیے۔