) سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی کا نیوزی لینڈعدالت کے مسجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری کوسرعام سزا کاخیرمقدم

ہفتہ 4 جولائی 2020 23:25

ض*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی نے نیوزی لینڈعدالت عالیہ کے مسجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کوسرعام شہداء کے خاندانوں کے موجودگی میں سزا کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کی سفاکانہ حملے پرسزاء شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے زخموں پر مرہم ہوگا عدالت عالیہ نے حق اور سچ کے بول کو بالہ کیا ہے ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کی سفاکیت نہ صرف اہل خانہ بلکہ پوری امت مسلمہ کواذیت دی مساجد پراسلام دشمنی کے سوا کچھ نہیں ان مغرب زدہ دماغوں کے اسلام دشمنی مذہبی ہم آہنگی کی بجائے نتشار پھیل جاتی اورمسلمانوں کی جذبات مجروح کرنے اور انتشار پھیلانے سے مزید مشکلات پیدا کرنے کی سازش تھی اسلام اور مذہب کے خلاف نت نئی سازشی تھیوریاں گھڑی جارہی ہیں جس سے تلخیاں نفرتیں پھیلانے کے لیے راہ ہموار کیا جارہا تھا لیکن سزادینے سے ان سازشوں کاراستہ روکا گیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں مساجد پرحملے کرنے والوں کوسرعام پھانسی دیا جائے ملک کی عدلیہ پرویز مشرف کی خلاف لال مسجد پر سزائے موت دیا جائے انہوں نے کہاکہ غیرمسلم حکومت نے مسلمانوں کیقاتل کواسلامی قانون کے طرزپرمختصر عرصہ میں سزادی کر اسلامی دنیا کے بے حس بے بس حکمرانوں کے منہ پرتھپڑرسیدکردیاہے اورپاکستان میں حکمرانوں نے خودہی مساجدودینی مدارس کوشہید اور علماء و مشائخ کوشہیدکیا آج مساجدومدارس کے نامورشیوخ عالمی شخصیات کے قاتل کوگرفتار تک نہیں کیا سزاتودورکی بات ہے ہم سلام کرتے ہیں نیوزی لینڈکے مسلمانوں کے قاتل کوسزائے موت سنانے والے عدلیہ کوجہنوں نے نہ ان سانحہ کے شہداء کی دادرسی کی بلکہ عالم اسلام کے اربوں مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی قدرکی ہے۔