برازیل میں کورونا وائرس کے باعث حالات مسلسل خراب

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 38 ہزار نئے مریض سامنے آ گئے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر اتوار جولائی 07:00

برازیل میں کورونا وائرس کے باعث حالات مسلسل خراب
برازیلیہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون 2020ء) برازیل میں کورونا وائرس کے باعث حالات مسلسل خراب۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 38 ہزار نئے مریض سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

خبر رساں ادارے نے برازیل کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :