ٹرمپ امریکی تاریخ کے کمزور ترین صدر ہیں ، سینیٹر چاک شومر

اتوار 5 جولائی 2020 11:45

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) امریکی سینیٹر چاک شومر نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ، امریکہ کی تاریخ کے کمزور ترین صدر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیموکریٹ سینیٹر چاک شومر نے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحت عامہ کے اہم ترین مسئلے اور اسی طرح اقتصادی بحران سے نمٹنے میں بری طرح ناکام رہے اور اب وہ امریکہ کی تاریخ کے کمزور ترین صدر بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کے مقابلے میں بہت ہی کمزورکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور کورونا کے پھیلاو کے باعث عوام کی بڑی تعداد بے روزگار ہو رہی ہے۔