بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں کتے کے گوشت کی خریدو فروخت پرپابندی

اتوار 5 جولائی 2020 11:45

گوہاٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ میں حکام نے کتے کے گوشت کی خریدو فروخت پرپابندی عاید کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کتوں کو انسانی خوراک کے طورپر استعمال کرنیکے لیے ان کی درآمد اور تجارت بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ناگالینڈ کے ریاستی سیکرٹری تیمگین ٹائے نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کتوں کی ہر طرح کی درآمد اور تجارت کے ساتھ ساتھ ان کے پکے اور کچے کٴْتے کے گوشت کی فروخت پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن سوسائٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوستان میں کتے کے گوشت کے پوشیدہ کاروبار کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم موڑ ہے۔تنظیم کا اندازہ ہے کہ سالانہ 30،000 کتوں کو ناگالینڈ میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ کتوں کو مویشی منڈیوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کتوں کو لکڑی کی لاٹھیوں سے مار مار کربے دردی کیساتھ ہلاک کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :