سرگودھا کے نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ کو بہوش کر کے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا حکومت پنجاب نے نوٹس لے لیا

اتوار 5 جولائی 2020 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) سرگودھا کے نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ کو بہوش کر کے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا حکومت پنجاب نے نوٹس لے لیا جبکہ حکومت نے تمام اضلاع میں طالبات کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں مرد ٹیچرز کے پڑھانے اور داخلوں کے بارے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی ہے دوسری طرف سرگودھا میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے بارے آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے پورٹ طلب کر کے ضروری احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد اضلاع میں بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اضلاع انتظامیہ اور پولیس حکام کو بھر پور ایکشن کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ طالبات کے تعلیمی اداروں اور مدارس پر سخت سکیورٹی اقدامات کئے جائیں معلوم ہوا ہے کہ حکومت طالبات کے تعلیمی اداروں اور مدارس میں مرد اساتذہ اور شہریوں کے داخلہ پر پابندی لگانے کے لئے تجاوز پر غور شروع کر دیا ہے جس میں مکمل مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیا جائے گا۔