چین ، خلائی ماحول کے مطالعے کے لئے سیٹلائٹ کا آغاز

اتوار 5 جولائی 2020 11:55

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) چین نے خلائی ماحول کا مطالعہ کرنے اور منصوبہ بند مدار میں متعلقہ ٹکینالوجی کے استعمال کے امکانات کو دریافت کرنے کے لئے اتوار کے روز کامیابی کے ساتھ ایک مصنوعی سیارہ لانچ کیا۔

(جاری ہے)

اس سیٹلائٹ کا تجربہ صبح 7:44 بجے شمال مغربی چین کے جییوکوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے کیا گیا۔ یہ ڑیان 6 سیریز کا دوسرا مصنوعی سیارہ ہے ، جسے لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ کیریئر سے لانچ کیا گیا ہے۔ اتوار کو لانچ کیا گیا سیٹلائٹ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 338 واں لانچ تھا

متعلقہ عنوان :