متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن کی لانچنگ 15 جولائی کوہوگی

اتوار 5 جولائی 2020 11:55

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) متحدہ عرب امارات کا مریخ مشن بدھ 15 جولائی کو لانچ کیا جائے گا۔ جاپان کے ٹینگاشیما فلکی سینٹر سے امارات کے وقت کے مطابق رات 12 بجے لانچ کیا جائے گا۔امارات کے خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی ماہرین کی ٹیم لانچنگ سے پہلے حتمی تجرباتی مراحل میں ہے۔مارات کے مریخ مشن کو ’ہوپ مشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس منصوبے پر اماراتی نوجوان کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فروری تک اپنے مدار میں پہنچ جائے گا۔ اس وقت متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہوگی۔اس منصوبے پر کام سال 2014 میں شروع کیا گیا تھا۔ ٹیم نے خلائی جہاز کا ڈیزائن تیار کیا اور خود ہی اسے بنایا۔مریخ مشن کا مقصد خلائی صنعت میں متحدہ عرب امارات کے داخلے کو مستحکم کرنا، خلائی سائنس اور انجینئرنگ میں ملک کی صلاحیتوں کو فروغ اور خلائی تحقیق کی عالمی کوششوں میں اماراتی نوجوانوں اور عرب صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :