کویت میں پہلی مرتبہ 8 خواتین کی بطور ججتقرری

اتوار 5 جولائی 2020 11:55

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) کویت کے پبلک پراسیکیوٹر ضرار العسعوسی نے 8 خواتین کو پراسیکیوشن سے ترقی دے کر جج کے منصب پر فائز کیا ہے۔ اب یہ خواتین اعلیٰ عدالتی کونسل سے اس کی منظوری کی منتظر ہیں۔الشرق الاوسط کے مطابق کویت خلیجی ممالک میں چوتھا ملک ہے جہاں خواتین جج کے منصب پر فائز کی جارہی ہیں۔ کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 خواتین جج بنیں گی۔

(جاری ہے)

کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق علی الغانم نے کہاہے کہ ’جج کے منصب پرکویتی خواتین کے تقرر کے فیصلے کا انتظار تھا۔ اس کی بدولت کویتی خواتین ترقی کے عمل میں مزید آگے بڑھیں گی‘۔ جن8 خواتین کو پہلی بار کویت میں جج بنایا جارہا ہے ان میں فاطمہ عبدالمنعیم عطیہ، فاطمہ فیصل الکندری، فاطمہ یعقوب الفرحان ، سنابل بدر الحوطی، بشائر عبدالجلیل علی، بشائر صالح الرقدان، راؤی عسام الطبطبائی اور لولو ابراہیم الغانم ہیں۔

متعلقہ عنوان :