مصر ، سینیٹ کے انتخابات 11 اور 12 اگست کو ہوں گے

اتوار 5 جولائی 2020 11:55

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) مصر نے پارلیمان کے دوسرے ایوان سینیٹ کے 11 اور 12 اگست کو پہلے انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔مصر کے الیکشن کمشنر لاشین ابراہیم نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پارلیمان کے ایوان بالا المعروف بہ سینیٹرز کونسل کے دو تہائی ارکان کا عوام انتخاب کریں گے اور باقی ایک تہائی ارکان کا صدر تقرر کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سینیٹروں کی کونسل کے قیام کے لیے مصر کے آئین میں گذشتہ سال ترامیم کی گئی تھیں۔یہ ایوان 180 ارکان پر مشتمل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ’’تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صحت کی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کی جائے گی۔تمام ووٹروں اور پولنگ عملہ کو چہروں پر ماسک پہننا ہوں گے اور سماجی فاصلے کے لیے رہ نما ہدایات کی پابندی کرنا ہوگی۔‘‘