پنجاب حکومت نے صوبے میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی

صوبائی حکومت کی جانب سے شراب کی خرید و فروخت کیلئے جاری کیے گئے تمام لائسنس منسوخ کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی اتوار 5 جولائی 2020 11:56

پنجاب حکومت نے صوبے میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی 2020ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی، صوبائی حکومت کی جانب سے شراب کی خرید و فروخت کیلئے جاری کیے گئے تمام لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے جاری کردہ تمام لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کیے گئے تھے، جو کہ تمام کے تمام منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ایسے تمام بار رومز جنہیں خرید و فروخت کے لائسنس جاری کیے گئے تھے، وہ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ان تمام بار روز کو دوبارہ سے درخواستیں دے کر لائسنس ری نیو کروانے کی تلقین کی گئی ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ  جولائی کے بعد سے درخواستیں جمع کروائی جائیں۔ ئے لائسنس کے حصول تک صوبے میں شراب کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

متعلقہ عنوان :