مئی 2020ء کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 46.28 فیصد کمی

اتوار 5 جولائی 2020 12:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) مئی 2020ء کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 46.28 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 135.61 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے 252.43 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 116.82 ملین ڈالر یعنی 46 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔