اسلام آباد میں چھ ماہ کے دور ان جرائم جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ،اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات کی برآمدگی میں اضافہ

بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث ورلڈ کرائم انڈیکس میں72 درجے بہتری کے ساتھ اسلام آباد 142سے 70 نمبر پر آ گیا

اتوار 5 جولائی 2020 12:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) وفاقی پولیس نے سال رواں کے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات کی برآمدگی میں اضافہ ہوا بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث ورلڈ کرائم انڈیکس میں72 درجے بہتری کے ساتھ اسلام آباد 142سے 70 نمبر پر آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں52 فیصد کمی ہوئی،سرقہ بالجبر میں 30 فیصد جبکہ نقب زنی کی وارداتوں میں41 فیصد کمی ہوئی ،موٹرسائیکل اور کار چوری کی وارداتوں میں 6 فیصد کمی ہوئی رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اسلحہ کی برآمدگی میں47 فیصد جبکہ منشیات کی برآمدگی میں 19 اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

آٹھ اندھے قتل کے مقدمات کو حل کیا گیا ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خطرناک 10 ڈکیت گروہوں سیمت دیگر جرائم میں ملوث 867 ملزمان گرفتار کئے گئے ،جن کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی مال مسروقہ جس میں نقدی, ظلائی زیورات ،گھڑیاں موبائز, لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی سامان برآمد کیا منشیات فروش کے قبضے سے 6 من سے زائدچرس،47 کلوگرام ہیروئن،4 کلوگرام افیون،44 گرام کوکین،223 گرام ائس10 ہزار سے زائد شراب کی بوتلز برآمد کی ،ناجائز اسلحے کے زمرے میں 5 دستی بم،31 کلاشنکوف، 20 بندوقیں 543 پسٹل،38 خنجر اور 11000سے زائد روند برآمد کئے گئے ،کار چوری کی مد میں 75 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی11 کروڑ سے زائد مالیت کی کاریں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژن نے اعلی کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق پولیس کے تمام افسران و جوان شاباشی کے مستحق ہیں۔ آئی جی کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو امن گوارہ بنانے کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر اقدامات اٹھائیں جائیں ،تمام افسران و جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو اپنا اولین فرائض سمجھیں ۔