امریکا کے دو طیارہ بردار بحری بیڑوں کی چین کے جنوبی سمندر میں فوجی مشقیں

ایک آزاد اور کھلے انڈو۔پیسیفک کی حمایت میں ان پانیوں میں مشقیں کیں،امریکی محکمہ دفاع

اتوار 5 جولائی 2020 12:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) امریکا کے دو طیارہ بردار بحری بیڑوں نے چین کے جنوبی سمندر میں فوجی مشقیں کیں۔ان مشقوں سے قبل امریکا کے محکمہ دفاع (پینٹاگان)نے چینی فوج کی ایک متنازع جزیرے کے ارد گرد مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ یو ایس ایس نیمز اور یو ایس ایس رونلڈ ریگن نے ایک آزاد اور کھلے انڈو۔

پیسیفک کی حمایت میں پانیوں میں مشقیں کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ کوششیں امریکا کی تمام اقوام کے بین الاقوامی قانون کے مطابق طیارے اڑانے اور سمندر میں جہاز چلانے کی حمایت کا مظہر ہیں۔چین کی متنازع پانیوں میں موجودگی پر اس کے متعدد ہمسایہ ممالک نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔امریکانے پارسل جزائر سمیت اس علاقے پرچین کے علاقائی ملکیت کے دعووں کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :