سعودی اور چینی وزراخارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

دونوںملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 5 جولائی 2020 12:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) سعودی عرب اور چینی وزرا خارجہ کے درمیان گذشتہ روز ٹیلیفون پر رابطہ ہواہے ۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات کیفروغ پر بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ٹیلیفونک بات چیت میں اسٹریٹجک شراکت، دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :