افغانستان ،افغان نیشنل آرمی سے جھڑپوں میں 10 طالبان ہلاک

اتوار 5 جولائی 2020 12:25

کابل ۔ 05جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) افغانستان کے دو جنوبی صوبوں میں افغان نیشنل آرمی کے جوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ صوبہ ہلمند میں جیشریک ضلع کی چوکی پر ہوا جس میں فوجی جوانوں نے سکیورٹی چوکی پر حملہ کرنے والے طالبان کے خلاف بروقت کاروائی کر کی4 طالبان ہلاک کر دیئے۔ دوسرا حملہ صوبہ زابل میں شنکے ضلعے میں پیش آیا جس میں6 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران فوجی جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔