بغداد راکٹ حملے میں ایک بچہ زخمی

اتوار 5 جولائی 2020 15:05

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں کاتیوشا راکٹ حملہ میں گرین زون کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ عراقی ذرائع ابلاغ نے عراقی جوائنٹ کے میڈیا دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغداد کے شہر کے وسط میں علی الصالح محلے سے ایک راکٹ فائر کیا گیا لیکن وہ گرین زون سے آگے بڑھ کر ضلع کرادا کے مکان کے قریب جا گیرا جس سے ایک بچہ زخمی اور گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشنل کمانڈ (جے او سی) نے بیان میں مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مشرقی بغداد میں عم ادمھم کے علاقے میں ایک اور حملہ ناکام بنایا جو کہ بظاہر بغداد کے 20 کلومیٹر شمال میں فوجی التجی کیمپ کی طرف تھا ، بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی گروپ نیاس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ عراق میں امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں اور گرین زون میں امریکی سفارت خانے کو بار بار مارٹر اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ واضح رپے کہ داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائیوں میں عراقی افواج کی مدد کے لئے عراق میں 5,000 سے زائد امریکی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے، جو بنیادی طور پر عراقی افواج کو تربیت اور مشورے فراہم کرتے ہیں۔