کوئنٹن ڈی کوک جنوبی افریقی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے

اتوار 5 جولائی 2020 15:10

ْجوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) کوئنٹن ڈی کوک جنوبی افریقی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔ ورجوئیل ایوارڈز تقریب میںکوئنٹن ڈی کوک کیرئیر میں دوسری بار بہترین جنوبی افریقی کرکٹر کے ایوارڈ کے حقدار قرار پائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز، جیک کیلس، مکھایا نتینی،ہاشم آملہ اور کاگیسو ربادا نے دو، دو بار یہ اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔پیسر لنگی نجیدی کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اینرچ نورجی کو سال کا ابھرتا ہوا کرکٹر قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :