لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بدترین شیلنگ

بھارتی فوج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی اتوار 5 جولائی 2020 15:26

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بدترین شیلنگ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2020ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بدترین شیلنگ، بھارتی فوج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف وریزی کی اور لائن آف کنٹرول پر بدترین اشتعال انگیزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)



بھارتی فوج نے گزشتہ شب لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہوا۔ بھارتی فوج کی شدید اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی اشتعال انگیز کاروائیوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بھارت ایک جانب چینی فوج سے بری طرح مار کھا رہا ہے، تو دوسری جانب پاکستان کیساتھ بھی مسلسل حالات کشیدہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔