قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایس ایچ او تھانہ صدر

اتوار 5 جولائی 2020 17:15

احمد پور شرقیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) ایس ایچ او تھانہ صدر احمدپورشرقیہ شیخ وسیم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہی میرا مشن ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ میرا مشن ہے، کوروناوائرس کے پیش نظر تمام شہری حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔ایس ایچ او شیخ وسیم نے مزید کہا کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور حکومتی احکامات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :