رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپر کارروائی کر تے ہوئے ایک مزلام کوگرفتارکرلیا،مزلام کی نشاندہی پر مزید دوملزمان گرفتار

اتوار 5 جولائی 2020 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپر کارروائی کر تے ہوئے اسپشل سنیپ چیکنگ کے دوران محمد اشرکومارٹن کواٹر جمشید ٹائون کالاپل سے گرفتار کرلیا، گرفتار شدہ ملزم کی نشاند ہی پر اس کے ساتھی محمد ارسلان عرف کالا کو لائنز ایریا جٹ لائن اور انکے دیگر سہولت کاراصغرخان عرف نعمان کو قصبہ کالونی سے گرفتار کرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دوران واردات 8جون 2020کو قصبہ کالونی بابا خیل مارٹ کے مالک صابر خان ولد عبدالرحمان کو لوٹنے کی کوشش کی تھی،مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کیا اورموقع واردات سے فرار ہو گئے تھے، اس واقعے کی ایف آئی آر نمبر 199/2020 U/S 393/302/34پولیس اسٹیشن پیرآباد میں درج ہے۔

(جاری ہے)

اس واقع کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ملزمان کو آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔گرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر03479001111یا رینجرز ہیلپ لا ئن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔