ْیہ ہیں وہ دودھ کے دھلے ہوئے شریف، جن کی کرپشن کے قصیدے عالمی سطح پر مشہور ہیں، شہباز گل

پانامہ سے لیکر کر ڈیلی میل، سسلین مافیا سے لیکر پینت ہائوس پایئریٹس تک کہاں کہاں انکے لوٹ مار کا ذکر نہیں معاون خصوصی کتاب کے مطابق، نواز شریف نے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ادوار میں 418 ملین ڈالرز کی کرپشن کی،بیان

اتوار 5 جولائی 2020 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ یہ ہیں وہ دودھ کے دھلے ہوئے شریف، جن کی کرپشن کے قصیدے عالمی سطح پر مشہور ہیں،پانامہ سے لیکر کر ڈیلی میل، سسلین مافیا سے لیکر پینت ہائوس پایئریٹس تک کہاں کہاں انکے لوٹ مار کا ذکر نہیں ۔ ایک بیان میں معاو ن خصوصی نے کہاکہ نوازشریف کی اگر عالمی سطح پر کوئی تصویر چھپی ہے تو وہ آف شور کمپنیوں کی فہرست میں چوروں لٹیروں کے ساتھ ۔

ریمنڈ بیکر کی کتاب Capitalismسs Achilles Heelانکی کرپشن کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ اس کتاب میں نواز شریف سمیت تاریخ کے سب سے زیادہ کرپٹ سیاسی خاندانوں کا ذکر کیا گیا ہے،ایسا ممکن نہیں کہ کرپشن کا ذکر ہو اور وہاں شریف خاندان کا نام نہ آئے،کتاب کے مطابق، نواز شریف نے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ادوار میں 418 ملین ڈالرز کی کرپشن کی،اسلام آباد، لاہور موٹر وے کے کنٹریکٹ الاٹمنٹ میں 160 ملین ڈالر کی کرپشن کی، سٹیٹ بینک سے 140 ملین ڈالر کے قرضے لئی. جو کبھی واپس نہیں کئے، آج چینی اور گندم کی بات کرنے والے ہی اس مافیا کے سرغنہ ہیں، بطورِ وزیراعظم، شریف شوگرملز کو چینی سبسڈی سے 60 ملین ڈالرز کا منافع پہنچایا،امریکہ اور کینیڈا سے گندم امپورٹ کنٹریکٹ میں 58 ملین ڈالر کمائے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ گندم امپورٹ کنٹریکٹ میں واشنگٹن کے قریبی دوست کی کمپنی کو سرکاری خزانے سے نوازا گیا ،کتاب کے مطابق شریف فیملی نے کرپشن کی خاطر ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے سے دریغ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ شریف دورِ حکومت میں بغیر سود بینک قرض اور ٹیکس چوری دولت مند ہونے کے لئے پسندیدہ راستہ بنی رہی۔