سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکیںڈل میں نیا موڑ،ایل این جی ریفرنس میں ملزمان کی جائیداد ضبطگی کا مرحلہ آن پہنچا

سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام اشتہاری ملزم قرار، عدالت نے ملزم شاہدالاسلام کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا، دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری

اتوار 5 جولائی 2020 17:40

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکیںڈل میں نیا موڑ،ایل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکیںڈل میں نیا موڑ،ایل این جی ریفرنس میں ملزمان کی جائیداد ضبطگی کا مرحلہ آن پہنچا،سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام اشتہاری ملزم قرار ،عدالت نے ملزم شاہدالاسلام کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا ،ملزم شاہد الاسلام کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر یدئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب کا شاہد الاسلام کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جائیداد ضبطگی کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت درخواست دی جائے گی۔ نیب تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم شاہدالاسلام بیرون ملک روپوش ہوچکا ہے، ملزم جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا سامنا نہیں کرہا۔ ذرائع کے مطابق نیب کا شاہد الاسلام کی جائیداد ضبطگی کے کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق جائیداد ضبطگی کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت درخواست دی جائے گی۔