وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا صحتیابی کیلئے دعائیں،فو ن کالز،پیغامات،محبت و عقیدت کا اظہار کر نے پر (ن) لیگ و دیگر کا شکریہ

اتوار 5 جولائی 2020 17:55

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت ،سیاسی ،سماجی رہنماوں ،صحافیوں ،مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنوں سمیت اوورسیز کشمیریوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے فون کالز ،آڈیو پیغامات ،دعاوں ،صدقات کی صورت میں ان کی ہمت۔

بڑھائی جس کی وجہ سے اللہ پاک نے شفاء عطا فرمائی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے وسطی باغ کے اپنے کارکنوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دعائیہ تقریبات منعقد کیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر اطلاعات سے اپنی محبت ،چاہت اور عقیدت کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی ان بہنوں اور بیٹیوں کا بھی دل کی اتہاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی صحت یابی کیلیے دعائیں کیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ پاک کا شکرگزار ہوں جس نے شفاء عطا فرمائی نشاء اللہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تین ہفتے کے مکمل ریسٹ کے بعد عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود ہوں گا۔