کرنٹ سے ہلاکتیں روکنے کیلئے نیپرا کی کے الیکٹرک کو ہدایت

اتوار 5 جولائی 2020 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) کراچی میں متوقع بارشوں کے دوران گزشتہ سال کی طرح کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں روکنے کے لیے نیپرا نے کے الیکٹرک کو ٹیمیں متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو گزشتہ سال جیسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

گرشتہ سال بارشوں میں نیپرا نے کرنٹ لگنے سے 19 ہلاکتوں کا ذمے دار کے الیکٹرک کو قرار دیا تھا ، کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کو 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ساتھ جرمانے کا معاملہ عدالت میں ہے، ہلاکتوں کے بعد کے الیکٹرک کو اپریل 2020 تک سسٹم کی ارتھنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔نیپرا ذرائع نے بتایاکہ کے الیکٹرک نے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 80 فیصد ارتھنگ مکمل ہونے کا بتایا ہے۔نیپرا نے مکمل سسٹم کی ارتھنگ کے بعد کے الیکٹرک 31 جولائی تک رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔نیپرا کی کے الیکٹرک کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ تھرڈ پارٹی سے تصدیق کے بعد جمع کرائی جائے۔