بڑی عید کی بڑی تیاریاں، سپرہائی وے پرلگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں کاروباراپنے عروج پرپہنچ گیا

اتوار 5 جولائی 2020 18:00

بڑی عید کی بڑی تیاریاں، سپرہائی وے پرلگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) بڑی عیدکی بڑی تیاریاں،سپرہائی وے پرلگنے والی ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی میں کاروباراپنے عروج پرپہنچ گیا،خریداروں کی بڑی تعداداپنی پسندکاخوبصورت جانورخریدنے جوق درجوق آنے لگیسنت ابراہیمی کی ادائیگی میں کافی وقت ہے مگراس بار مویشی منڈی میں ایس اوپیز بھی ہیں سپرہائی وے پرمویشی منڈی کے میلے کوسجے آج سترہ روزہوچکے ہیں جہاں ٹرکوں پرلدے تیس ہزارسے زائدجانوراس مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں وہیں خریداروں کی دلچسپی بھی دیدنی سستے جانورکی تلاش میں مویشی منڈی کارخ کرنیوالے کراچی کے شہری کہتے ہیں ابھی پسند کاجانورنظرنہیں آیا اورنہ جیب اجازت دے رہی ہے کہ اتنامہنگے جانورخریدیں داخلی راستوں پرایس اوپیز کے قوانین پرسختی سے عملدرآمد کرانے کاسلسلہ بھی جاری ہے ،کوروناایس اوپیز کے تحت ایک ہزاررقبے پرپھیلی ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی میں سات لاکھ سے قربانی کے جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے

متعلقہ عنوان :