eسندھ حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

بجلی ہوتی ہی نہیں مہنگی کیوں کریں،وفاق نے فیصلے واپس نہ لیاتو احتجاج کرینگے،صوبائی وزیر

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

ٴکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) سندھ حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کہ مترادف ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بنا وفاق نے بجلی کیسے مہنگی کی ایسے فیصلہ مسترد کرتے ہیں، کے الیکٹرک کا عوام کے ساتھ ظلم کا وفاق نے نوٹس لینے کے بجائے بجلی مہنگی کردی،وفاقی حکومت ہر ماہ سندھ کے عوام پر مھنگائی اور ان کو لوٹنے کا بم گراتی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو3روپے بجلی مہنگی کیوں کریں،24گھنٹوں میں 10گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے،وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے،یہ حکومت اور کوئی نہیں بلکہ آئی ایم ایف چلارہی ہے،کراچی کے عوام سے بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ کہ باوجود بھی بھاری بل وصول کیے جارہے ہیں۔