ک*ایم 8 پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے،نوجوانوں کو روز گار ملے گا، عاصم سلیم باجوہ

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

U اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ 146 کلومیٹر طویل شاہراہ پر لاگت کا تخمینہ 26 ارب روپے ہے، منصوبے سے کیچ، آواران اور جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئے گی اور نوجوانوں کے روز گار میں اضافہ ہوگا۔