ًون وے جانے سے ہمیں کیوں، ملزمان آپے سے باہر، وارڈنز کو بیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

&سی ٹی او لاہور کا نوٹس، تینوں ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، حوالات میں بند کر دیا،سید حماد عابد

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

a لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے لاری اڈا میں کار سواروں کا وارڈنز پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کروا کر حوالات میں بند کروا دیا جبکہ ملزمان کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر نصیر نے سبزی منڈی کے قریب ون وے جانے والی کار کو روکا، جس پر کار میں سوار تین کس نے پٹرولنگ آفیسر نصیر اور ساتھی وارڈن لفٹر انچارج ایوب کو ون وے کی خلاف ورزی پر چلان کرنے پر لوہے کے راڈ مار کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ آفیسر اور لفٹر انچارج کے سر، منہ کندھے پر زخم آئے، شہریوں کی مدد سے کار سوار تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ میں بند کروا دیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے، وارڈنز شہریوں کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں، چند قانون شکن عناصر کی طرف سے ایسا افسوسناک، تضیحک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں۔