شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کے باعث متاثر ہ خواجہ سرائوں نے رکشہ چلانا شروع کردیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کے باعث متاثر ہ خواجہ سرائوں نے رکشہ ..
غ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کے باعث متاثر ہونے والے خواجہ سرائوںنے رکشہ چلانا شروع کردیا ہے کرونا لاک ڈائون کے باعث شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد ہونے کے باعث درجنوں خواجہ سر بری طو ر پرمتاثر ہو چکے ہیں جبکہ سماجی تنظیموں اور حکومت کی جانب سے بھی ان کی کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں پشاور میں درجنوں خواجہ سر کرونا لاک ڈائون کے باعث متاثر ہو ئے ہیں جس پر ہنر مند خواجہ سرائوں نے رکشہ چلانا شروع کر دیاہے رکشہ چلانے والے خواجہ سرائوںکے مطابق کرونا لاک ڈائون کے باعث ان کے بالا خانے کی رونقیں ختم ہو گئی ہیں سینکڑوں خواجہ سر مقروض ہو چکے ہیں جس پر مجبوراً رکشہ چلانا شروع کردیا ہے رکشہ کے ڈرائیونگ لائسنس پہلے سے ہی حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اورحالات بہتر ہونے تک رکشہ چلائینگے ۔

متعلقہ عنوان :