gڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کا دورہ

/ مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے جس کو آپ پورا کرنے کے پابند ہیں، راؤ پرویز اختر

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

ز*جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا اتوار کے روز تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے آئسولیشن وارڈ، او پی ڈی، چلڈرن وارڈ، شیلٹر ہوم اور دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ڈی سی راؤ پرویز اخترنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر سٹاف کو کورونا وائرس جیسے موزی مرض سے مقابلہ کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کے لئے ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش کے ہمراہ عزم و ہمت کے 100 دن کے عنوان سے اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اور دیگر سٹاف کوکورونا وارڈ میں خدمات سرانجام دینے پر سراہا ہے اور کہا ہے کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا،انسے مسائل بارے جانا اور اور ایم ایس سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ لی۔راؤ پرویز اختر نے سول ہسپتال میں قائم کیے گئے شیلٹر ہوم بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی جس پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش نے بتایا ہے کہ یہاں پر 100 بیڈز پر مشتمل افراد کے لئے سینٹر میں معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایم ایس نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ بارے حفاظتی اقدامات، انڈور آوٹ دور سرویلنس اور ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے ایم ایس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین کے ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں،او پی ڈی سمیت دیگر وارڈز میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے ۔

دورہ کے موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش سمیت دیگر افسران موجوود تھے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے جی ٹی روڈ جہلم پر قائم فیلڈ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے کووڈ 19 کے حوالے سے فیلڈ ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے پوچھا۔ بعد ازاںڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کیڈٹ کالج دینہ میں قائم فیلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کیا ہے وہاں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر چیف آفیسر دینہ الفت شہزاد کی سرزنش کی۔ انہوں نے ضلع میں صحت کے مراکز سمیت شہر میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات مکمل کروانے کی ہدایت دی ہے ۔