ض*نشہ ایک لعنت ہے نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنایا جائیگا، سی سی پی او لاہور

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

vلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں، سی آئی اے پولیس نواں کوٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 80 کلو چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش رانجھا اور ان کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بابو صابو ناکے پر مزدا ٹرک کو روکا جس کے خفیہ خانوں میں ملزم نے اعلیٰ کوالٹی کی چرس پیکٹس بنا کر چھپا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم شہادت خان عرصہ دراز سے کوئٹہ سے لاہور منشیات سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث گروہوں کو بھی پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، اس حوالے سے سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ نشہ ایک لعنت، نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ڈی ایس پی صدر دانش رانجھا اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔