uجیکب آباد، پی پی شہید بھٹو کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

zجیکب آباد) آن لائن)جیکب آباد میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹو کی ذیلی ونگس یوتھ اور سپاف کی جانب سے 5جولائی کو جمہوریت کا تختہ الٹنے کے خلاف کارکنان اور عہدیداروں کی جانب سے ضلع دفتر پر سیاہ پرچم لہرا کر بازئوں پر سیا پٹیاں باندھیں اور یوم سیا ہ منایا کارکنان کی جانب سے شاہد حیا ت کا نام سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے منسوب کرنے کے خلاف مرکزی کال پرضلعی دفتر سے احتجاجی جلوس ضلعی صدر ندیم قریشی ،سمیع سومرو ،نورمحمد ،احمد علی عمرانی ،،ظہر ابڑو،اکرم تھیم اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے شپر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی جلوس میں معصوم بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی انکے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈتھے اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5جولائی کو یوم سیاہ اس لئے مانرہے ہیں کہ 1977میں منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کردیا گیا تھا،جمہوریت پر وار انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔