جیلانی علما یوتھ کونسل کاحضرت ابوبکر صدیق ؓ اور دیگر اصحاب کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد گرفتاری کیلئے حکومت کو 3دن کا الٹی میٹم

عدم گرفتاری کی صورت میں جمعہ 10 جولائی کو حیدرآباد سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،جیلانی علما کونسل کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

ک*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) جیلانی علما یوتھ کونسل نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ اور دیگر اصحاب کی شان میں گستاخی کے مرتکب حامد رضا سلطانی،آصف علوی اور یاسین کی گرفتاری کے لئے حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم دیدیا۔عدم گرفتاری کی صورت میں جمعہ 10 جولائی کو حیدرآباد سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ، یہ اعلان جیلانی علما کونسل کے رہنمائو ں مفتی حسان الہی قادری۔

مولانا زوہیب رضا برکاتی، مولانا غلام حسین اور مولانا حسین عارف نے گلشن گیلانی ہاوس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور ادارے ملک میں مذہبی فسادات پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی کریں کیونکہ ملک پاکستان اس کا متحمل ہو نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

صحابہ اکرام کی پہ درپہ توہین کرنے کا مقصد ملک کا امن تباہ کرنا ہے۔

ایسے عناصرز کو آئین کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ پرامن لوگ ہیں مگر کسی کو صحابہ اکرام اور اہلبیت کی شان میں گستاخی کرنے نہیں دیں گے۔ان کا علمی اور قانونی تعاقب جاری رکھیں گے۔انہوں نے اسلام آباد میں مندر بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والے ملک اسلامی جہموریہ پاکستان میں نئی مساجد تو بنائی جاسکتی ہیں مگر مندر نہیں بنائے جاسکتے کیونکہ ہم ایک خدا کے ماننے والے ہیں ہزاروں خداوں کے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے سے موجود مندروں کے مخالف نہیں البتہ نئے مندر نہیں بنائے جاسکتے۔ انہوں نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی اداروں سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کمسن بچے کے سامنے بھارتی فوج کی فائرنگ سے نانا کوشہید کرنے کی تصویر نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کراچی ایکسچینج حملے میں افواج پاکستان۔رینجرز اور پولیس کے جوانوں کی بہادری اور حملہ ناکام بنانے پر شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ۔حیدرآباد یوتھ ونگ، زینت ویلفیئر ، آستانہ عالیہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی ،پاکستان اسلامک یوتھ ونگ، جانثاران ختم نبوت اور جیلانی یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔