ش*پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف کے الیکٹرک آفس کے سامنے ریلی

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

Rکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) پاکستان تحفظ قومی مومنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد اپنے سربراہ طارق محمود کی قیادت میں ریلی کی شکل میں کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہیڈ آفس پہنچے کارکنوں سے خطاب میں طارق محمود کا کہناتھاکہ کہ کے الیکٹرک کو کرآچی کی عوام کے ساتھ مذید زیادتی نہیں کرنے دینگے ہم متنبہ کرتے ہیں کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے ان کا کہنا تھا کہ ہم زائد بلنگ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کنزیومر کورٹ،ہائی کورٹ سندھ جائینگے گے۔

اس وقت لوگ گھروں میں مر رہے ہیں بزرگ افراد شدید گرمی میں جاری لودشیڈنگ دنیا فانی سے کوچ کررہے ہیں پر اس بے حس ادارے کان پر جو تک نہیں رینگ رہی ہے جن حالات سے ملک گزر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

لیئے نیک دیانیت دار لوگوں کا سامنے آنا پڑے گا ۔وطن عزیز وسائل سے بھر پور ہے ہم جن ملکوں کو پاکستان قرضہ دیتا تھا آج وہ کہا سے کہاں پہنچ گئے ۔اور ہمارے ملک شہری بجلی پانی گیس سیوریج پر احتجاج کررہے ہیں ان حکمرانوں نے قوم کو تعصب کی آگ میں جھونک کر تقسیم در تقسیم کردیا کوئی سندھی ،پٹھان بلوچی سرائیکی پنجابی مہاجر بن گیا ۔

عوام اس میں اولجھ گئے اور حکمران قوم اور ملک کو لوٹتے رہے ۔آج جس طرح ہم Kلیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں اگر ہم ایک قوم بن کر مظاہرہ کریں تو ان ڈاکوں کی کیا مجال ہے جو عوامی مسائل کیسے نہ کریں ۔ہمیں ضرورت ہے ہم صرف پاکستانی قوم بن کر ان ڈاکوں سے مقابلہ کریں ۔وطن عزیز کو بیرونی خطرات لاحق میں ہمیں ایک قوم بننا پڑے گا ۔اپنے قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنا پڑے ۔

یہ صرف ہم کرتے سکتے مگر اس کے لیئے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا ۔کے الیکٹر ک کیا ہے اس کے مالکان جو فرنٹ پر نظر آتے ہیں یہ اصل مالکان نہیں ہیں بلکہ اس اصل مالک عمران ،الطاف ،ذرداری کے دوست ہیں ان کٹھ جو عوام کو چونا لگا رہا ہے اس موقع پر احتجاج کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔جبکہ احتجاجی مظاہرے سے ارکین رابطہ کمیٹی شیر علی دیشانی ،سائیں بخش بنگلانی ،طارق مغل ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔