غ*پشاور،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ ماہ 39 ہزار سے زائد افراد کا چالان

'شہریوں پر جرمانے عائد کرنے کا مقصد ان کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانا ہے تاکہ وہ آئندہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہ کرے‘ چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

۳پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ ماہ 39 ہزار سے زائد افراد کا چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی گئی ہیں جہاں پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی جاتی ہے اور ان میں باقاعدہ احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے جاتے ہیں اور انہیں باقاعدہ ہدایات جاری کئے جاتے ہیں کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ میل جول اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں تاکہ کورونا وائرس کا ایک فرد سے دوسرے کو انتقال کا سلسلہ بند ہو جائے۔

ناکہ بندیوں ڈ پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکا روں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ ایک ماہ میں میں 39 ہزار 85 افراد کا چالان کیا گیا جن سے جرمانوں کی مد میں لاکھوں روپے حاصل کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جا ری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور دوران سفر حد رفتار کم سے کم رکھیں تاکہ ان کی زندگیاں محفوظ بن سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ناکہ بندیوں اور سڑکوں پر شہریوں کو جرمانہ کرنے کا مقصد قطعاً ان سے جرمانوں کا حصول نہیں بلکہ ان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بطور سزا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ وہ آئندہ کسی قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار سڑکوں پر گرمی اور سردی کے موسم کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کیلئے سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں تاکہ انہیں سفری سہولیات سمیت بہترین ٹریفک کا نظام میسر ہو اور وہ بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری بھی ٹریفک افسران اور اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔