سائیٹ ایریا سے مبینہ اغواء ہونے والی نشاء گھر واپس نا آسکی ، والدین کا بچی کی بازیابی کیلئے احتجاج

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) ایک ماہ قبل سائیٹ ایریا سے مبینہ اغواء ہونے والی نشاء گھر واپس نا آسکی ، والدین کا بچی کی بازیابی کیلئے احتجاج، قتل کا خدشہ ہے ، ملوث اغواء کاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر بچی کو بازیاب کرایا جائے ، والدین کی بالا حکام سے اپیل ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سائیٹ ایریا کے نواحی گائوں نصیر آباد کے رہائشی گاہی خان گولو نے اپنی بیٹی کی عدم بازیابی کے خلاف اپنے عزیزوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل شکارپور کے رہائشی خاصخیلی برادری سے تعلق رکھنے والے آفاق ، ریاض ، پپو ، لکمیر، رمیز و دیگر نے ہمارے گھر پر حملہ کیا اور گھر میں موجود مرد و خواتین سمیت بچوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میری جوانسالہ بیٹی نشاء کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ، واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی مگر پولیس ابتک میری بیٹی کو بازیاب نہیں کراسکی ہے ہمیں لگتا ہے کہی اغواء کاروں نے میری بیٹی کو قتل نہ کر دیا ہو، خدرا میری بیٹی کی بازیابی کیلئے ہماری مدد کی جائے۔