ڑ*حکومت عوام کو مسائل کا تریاق دینے کی بجائے زہر دے رہی ہے ،عبداللہ منصور

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ہیومن رائٹس ایڈووکیسی کے صدر عبداللہ منصور نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مسائل کے تریاق کی بجائے دکھوں کا زہر دے رہی ہے ۔ لوگ وائرس سے زیادہ مہنگائی اور اداروں کی بدمعاشی کے ہاتھوں پریشان ہو کر بیمار ہورہے ہیں۔ ہوم ورک کئے بغیرآنے والے حکمرانوں سے نہ حکومت سنبھالی جارہی ہے نہ ادارے کنٹرول میں ہیں۔

ملک کو لوٹنے والے ہر حکومت میں شامل ہو کر عوام کو مسائل اور مہنگائی کے تحفے دیتے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں میں اہلیت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ۔ اپوزیشن میں رہ کر بجلی کے بل جلا کر احتجاج کرنے والے کس منہ سے لوڈشیڈنگ کررہے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے لئے عوام کی اوسط عمر کم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کا مسئلہ مفاد پرست سیاست دان ہیں پاسبان قوم کو بے لوث متبادل قیادت فراہم کرے گی۔

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں عبداللہ منصور نے مزید کہا کہ بجلی سمیت ضروریات زندگی کی آسمان کو چھوتی قیمتیں غریب لوگوں کو ڈپریشن میں مبتلا کررہی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد ایک بار پھر مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ موجودہ حکومت میں کوکنگ آئل 165 سے 250 تک پہنچ گیا ہے۔باقی ضروریات زندگی کی قیمتیں بھی اسی رفتار سے بڑھی ہیں جبکہ ذرائع آمدن میں کمی ہو رہی ہے ۔

بقول وزیراعظم 30 لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے 30 لاکھ افراد بے روزگار کردیئے ہیں۔ پورا ملک لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوب گیا ہے، اہل کراچی بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے دہائیاں دے رہے ہیں۔ موجودہ حکمران بجلی کے نئے منصوبے لگانے کی بجائے سابقہ منصوبوں کو بھی قابل عمل نہیں رکھ پارہے۔ حکومت پہلے قیمتیں بڑھاتی ہے اور پھر آدھی کردیتی ہے ، پیٹرول اور آٹے کی قیمتوں میں عوام کے ساتھ یہی واردات کی گئی ہی#