ح*پانچ جولائی کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ باب کی مانند ہے ،ناصر حسین شاہ

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانچ جولائی کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ باب کی مانند ہے جس دن کروڑوں عوام کے منتخب وزیر اعظم کو جبری طور پر حکومت سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا گیا اور ملک میں ظلمت کی سیاہ رات کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات کے مطابق آج ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پرچڑھانے والے نشان عبرت بن چکے ہیں اور جمہوریت آج بھی زندہ ہے۔