کراچی: بجلی بندش کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا

بجلی چوری والے علاقوں میں نیشنل پاور پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے،ترجمان کے الیکٹرک

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال برقرار ہے ،گرمی کے موسم میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھنے لگا ۔ملیر، شاہ فیصل کالونی، طارق بن زیاد سوسائٹی، اولڈ سٹی ایریا، لیاری، کھارادر، قیوم آباد، کورنگی، محمود آباد، منظور کالونی کے مکینوں کو بجلی کی طویل بندش کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایاکہ دن کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی 3 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایاکہ بجلی چوری والے علاقوں میں نیشنل پاور پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کے حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع نے دعوی کیا تھاکہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق طلب کے مطابق ملک میں 21 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،بجلی لوڈ شیڈنگ صرف بہت زیادہ نقصان والے فیڈرز پر کی جا سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سسٹم میں 24 ہزار میگاواٹ تک پیداوار کی گنجائش ہیجبکہ کیالیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 800 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔